اسلام آباد(سب نیوز) سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی نے مزید6ملزمان سید اول خان،محمد عنصر،محمد سلمان، زبیر حسین شاہ، بارات اور راشد احمدکو کھنہ پل ویسٹ کے ایریا میں انکروچمنٹ کے کیس میں سزاسناتے ہوئے قیدبامشقت اور50,50ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے شعبہ انفورسمنٹ کو انکروچمنٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ شاہجہان نے انفورسمنٹ چالان ٹیم کو انکروچر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات کاری کیں، جن پرمنگل کے روز سی ڈی اے کے شعبہ انفورسٹمنٹ کے انسپکٹر دو ست محمد نے کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ کرنے پر 6 ملزمان سید اول خان،محمد عنصر،محمد سلمان، زبیر حسین شاہ، بارات اور راشد احمد کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے روبرو پیش کر دیا۔
سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی نے 6 کس ملزمان جن کے چالان دوست محمد انسپکٹر انفورسمنٹ نے بھجوائے تھے، ان پرہر6 ملزمان کوقید با مشقت اور50,50ہزار روپے جرمانہ کی سزا ئیں سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیجوا دیا۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت کے کسی ایریا میں بھی کسی بھی شخص کو انکروچمنٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی،وارننگ دینے کے باوجود یہ لوگ باز نہیں آتے،انکروچر کے ساتھ جتنی نرمی برتی جائے وہ اتنا ہی ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، ایسے جرم میں ملوث کسی ملزم کو معاف نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی وہ کسی رعایت کا مستحق ہے،ماحول دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھیں گے،کسی کو بھی سی ڈی اے کے حسن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،قانون سب کیلئے برابر ہے۔اس موقع پر سی ڈی اے کی طرف سے ایڈووکیٹ حسنین حیدر تھہیم پیش ہوئے۔
انہوں نے کورٹ سے استدعاکی کہ ملزمان کو پہلے بھی کئی مرتبہ وارننگز دی جا چکی ہیںلیکن یہ لوگ باز نہ آرہے ہیں ان کو سخت سزا دی جائے تا کہ آئندہ انکروچمنٹ نہ کریں،ان لوگوںنے ناجائز طور پر شیڈز بنا رکھے ہیں اور پیدل چلنے کے راستوں پر اور گرین ایریا پر بھی قبضہ یا ہوا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے کا انکروچر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،عدالت نے مزید6ملزمان کوسزا سنا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
