لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس وحید خان نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہیٰ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں، پولیس نے پرویز الٰہی کو جھوٹے کیس گرفتار کرکے جیل منتقل کیا، جیل میں پرویز الٰہی کو ان کے اسٹیٹس کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کو پرہیزی کھانا، ادویات و دیگر فراہم نہیں کرنے دی جارہیں، عدالت جیل میں پرویز الٰہی کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نے سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی کو جیل میں سہولیات فرام کرنے کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
