ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹان پہنچے، ملاقات میں مجموعی سیاسی، امن و امان سمیت معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے بجٹ تفصیلات سے متعلق مولانا سے مشاورت کی جبکہ امیر جے یو آئی نے شہباز شریف کو عوامی ریلیف کے اقدامات بارے تجاویز سے آگاہ کیا۔ دوسری طرف فضل الرحمان ایاز صادق کے گھر پہنچے اور ان کے بڑے بھائی سردار محمود صادق کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔