لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہی کے بیٹیاور 2 بہوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔پرویز الہی کے بیٹے راسخ الہی، ان کی اہلیہ زارا الہی اور مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی نے ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کیس خارج کرنیکے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ایف آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کیچپراسی قیصر بھٹی نے کرپشن سے پیسہ کمایا جس کے تانے بانے راسخ الہی، زارا الہی اور تحریم الہی سے ملتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی نے مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی کیساتھ 2کروڑ 70 لاکھ، راسخ الہی کی اہلیہ کے ساتھ 8 کروڑ 30 لاکھ اور مجموعی طور پر 12 کروڑ 98 لاکھ روپیکی ناقابل وضاحت ٹرانزیکشز کیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے ایف آئی اے کو تحریری طور پرآگاہ کیا کہ پنجاب اسمبلی کے چپراسی قیصر اقبال بھٹی کے اثاثہ جات ان کی آمدن سے زائد ہیں، قیصر اقبال بھٹی نے 11 افراد اور 3 کمپنیوں کے ساتھ ایسی ٹرانزیکشنز کیں جن کی کوئی وضاحت موجود نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق چپراسی قیصر اقبال بھٹی 17 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث پایا گیا، بینک ریکارڈکے مطابق قیصر بھٹی کے اکانٹس کا ٹرن اوور 81 کروڑ 10 لاکھ پاکستانی روپے اور 4ہزار یورو ہے، قیصر اقبال بھٹی کے اکانٹس سے 32کروڑ50لاکھ روپے کی رقم چوہدری خاندان کو منتقل ہوئی۔ ایف آئی اے نے راسخ الہی، زارا الہی اور تحریم الہی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔
