ہومبریکنگ نیوزجدہ کے ذریعے پاکستانی سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز

جدہ کے ذریعے پاکستانی سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز

اسلام آباد(سب نیوز)جدہ کے ذریعے پاکستانی سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان مذہبی امورکا کہنا ہےکہ حج ٹرمینل جدہ کے ذریعے سرکاری عازمین کی حج پروازوں کا آغاز 340 عازمین لیے سعودی ایئر لائن کی پرواز SV3727 جدہ ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔

جدہ ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی عازمین حج کا پرتپاک استقبال ڈی جی حج، قونصل جنرل جدہ، ڈائریکٹر حج مکہ، انچارج جدہ ایئرپورٹ نے عازمین کا استقبال کیا

روٹ مکہ کے تحت اسلام آباد سے آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ روانہ کیا گیا،5 جون کو اسلام آباد اور ملتان سے مزید ایک ایک پرواز جدہ حج ٹرمینل پہنچے گی

آج ایک ہزار 50 پاکستانی عازمین حج براستہ جدہ ایئرپورٹ مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔6 جون کو 11 پروازوں سے مذید 3387 پاکستانی عازمین حج جدہ پہنچیں گے۔

340 عازمین لیے سعودی ایئرلائن کی پروازجدہ پہنچ گئی، روٹ ٹو مکہ کے تحت آنے والے عازمین کو 8 بسوں کے ذریعے مکہ بھیجا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔