ہومبریکنگ نیوزپنجاب انتخابات : الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پنجاب انتخابات : الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب میں انتخابات کی تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14 مئی کو انتخابات کا حکم دیا تھا۔ جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔ اب تک اس درخواست پر 4 مرتبہ سماعت ہوچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔