انقرہ (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی جس میں رجب طیب اردوان نے پاکستانی آموں کی تعریف بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تین روزہ دورہ ترکیہ کے دوران نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستان روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ میں خوشگوار انداز میں گفتگو ہوئی جس میں پاکستانی آموں کی تعریف کی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں اب واپس روانہ ہو رہا ہوں۔ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، آپ کے لئے آموں کا تحفہ لایا ہوں۔ شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ آدھے آم اپنے بھائی اور آدھے اپنی بہن کے لئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز کی بات پر صدر اردوان اور ان کی اہلیہ بے ساختہ مسکرا دیے اور کہا کہ مجھے علم ہے کہ پاکستان کے آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔
