ہومبریکنگ نیوزچالیس ہزار781پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

چالیس ہزار781پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوز) 158 پروازوں کے ذریعے 40 ہزار 781پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے مدینہ منورہ میں سرکاری سکیم کے 27 ہزار 686 پاکستانی عازمینِ حج موجود ہیں

13 ہزار 95 سرکاری عازمینِ حج مدینہ منورہ میں 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ پہنچا دیے گئے 18 حج گروپ آپریٹرز کے ساتھ 1 ہزار سے زائد پرائیویٹ سکیم کے عازمین بھی سعودی عرب پہنچ گئے وزارت کی مانیٹرنگ ٹیم نے 12 حج گروپ آرگنائزرز کی فیلڈ اسیسمنٹ مکمل کر لی

عازمینِ حج کو سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونین اور طبی عملہ پر مشتمل 522 ملازمین سعودی عرب موجود ہیں مکہ مکرمہ میں 334، مدینہ میں 172 اور جدہ ایئرپورٹ پر 19 افسران و عملہ تعینات ہے

سینیٹر طلحہ محمود کی ہدایات پر عازمین کی رہائش گاہوں کے نزدیک قربانی کوپن کی دستیابی کا انتظام کیا جا رہا ہے عازمینِ حج کی رہنمائی اور شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سعودی عرب میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔