Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومٹاپ سٹوریسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت کے دستخط سے قانون بن گیا ہے۔

عدالت نے نئے قانون پر عمل درآمد روکنے کا عبوری حکم دیا تھا، عدالت نے گزشتہ سماعت پر پارلیمانی کارروائی کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے نیا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔