Monday, May 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی ڈالر کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا

امریکی ڈالر کی قیمت میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا

کراچی:ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدا دو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 12 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 285 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 285 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 311 روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تقریبا 26 روپے کا فرق دیکھا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔