اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے مسلسل دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2.32 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے، پٹرول 1 روپے 79 پیسے سستا کیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 32 کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.06 روپے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.21 روپے کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی نئی قیمت 108.56 روپے ہو گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110.76 روپے، تیل کی قیمت 80 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 77.65 روپے ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہو گا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.32 روپے تک کمی کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
