Friday, May 22, 2026
ہومتازہ ترینپلاٹوں کی نیلامی: سی ڈی اے کو دوسرےروز3 ارب 35کروڑروپے موصول

پلاٹوں کی نیلامی: سی ڈی اے کو دوسرےروز3 ارب 35کروڑروپے موصول

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع۔سی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی دوسرے روز بھی جاری ،
سیکٹر H-9 پیٹرول پمپ پلاٹ 3.35 ارب روپےمیں نیلام ہوا۔
نیلامی کے پہلے روز 5 پلاٹ 4.75ارب روپے میں نیلام کئے گئے۔
مجمو عی طور پر ابتک 6 پلاٹس 8.1 ارب روپے میں نیلام کیے جا چکے ہیں۔
پلاٹس کی اوپن آکشن 31 مئی تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں سرمایہ کاروں نے بھر پور شرکت کی ۔
نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس نیلامی کے لئے پیش کئےجا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔