ہومپاکستانآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاونڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاونڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں فوجی فاونڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف کا مینجنگ ڈائریکٹر فوجی فاونڈیشن وقار احمد ملک نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فاونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے معیاری خدمات کے لیے فوجی فاونڈیشن کے عزم اور کارکردگی کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاونڈیشن کو مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔آرمی چیف نے 100 بیڈز پر مشتمل اسپتال اور فاونڈیشن یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔فوجی فاونڈیشن 1954 سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہے اور فوجی فانڈیشن ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔فوجی فاونڈیشن نے ٹیکس، ڈیوٹی اور لیویز کی مد میں 175 ارب روپے ادا کیے۔ فوجی فانڈیشن سے آج لاکھوں سویلین افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ فوجی فانڈیشن کے 71 فیصد ملازمین سویلین اور 29 فیصد ریٹائرڈ فوجی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔