اسلام آباد،پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ اوئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے قیمتوں میں کمی کی سمری متعلقہ حکام کو بھجوا دی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق سمری میں پیٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز بھجوائی گئی ہے، اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج ہو گا۔ کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی۔ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی۔دو ہفتے قبل حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کمی کی جائے گی۔
رمضان المبارک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
