ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مزید 146 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیے گئے۔
تحریک انصاف کے گزشتہ روز 80 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے تھے اور آج مزید 146 افراد کے نام ڈالے گئے ہیں جس کے بعد نو فلائی لسٹ میں جانے والوں کی تعداد 226 ہوگئی ہے۔
یہ نام پولیس، نیب اوراینٹی کرپشن کے مراسلوں کے بعد نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے، ان لوگوں کو ون ٹائم پرمیشن کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہوگی۔
تمام افراد کی لسٹیں ائیرپورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کردی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔