لاہور:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا پاکستان بچا مارچ سانگھڑ پہنچ گیا۔ سانگھڑ میں ٹی ایل پی کے امیر حافظ سعد رضوی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ناکام ہوچکی ہے، الیکشن کا اعلان کرے۔
سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن کا اعلان نہیں کیاگیا تو تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔ خیال رہے کہ ٹی ایل پی نے پاکستان بچا مارچ کراچی سے شروع کیا ہے جو اسلام آباد پہنچے گا۔
