اسلام آباد،وزیرِ اعظم عمران خان نے سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے بیرون ملک مقیم سکھوں اور بھارتی یاتریوں کو پاکستان میں اپنے مقدس گوردواروں اور بیساکھی کی رسوم میں شرکت کی خصوصی اجازت دی ہے، انہیں کورونا کے سخت ایس او پیز کے مطابق لنگر ، ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیرِ اعظم کی سکھ کمیونٹی کو بیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
