لاہور،مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف کا بیانیہ سرخرو ہوا ہے، اب ظلم کے مٹنے کا وقت آ چکا ہے۔ شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہ ہوسکی۔تین سال سے روا رکھے جانیوالا ظلم اب مٹے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور شہزاد اکبر نیب کو کنٹرول کر رہے ہیں،نیب پنجاب کے ایک بھی منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکا، تین سال سے روا رکھے جانیوالا ظلم اب مٹے گا، آٹا، چینی چوروں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، نااہل ٹولے سے چھٹکارا پانا ناگزیر ہوچکا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قوم کا اخلاق اور سیاسی روایات بھی چوری کیں، اس ٹولے کو ہر قیمت پر ملک سے دور ہونا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہبازشریف نے نیک نیت سے پنجاب کی خدمت کی، انہوں نے عمر کے اس حصے میں اور کینسر کے مریض ہوتے ہوئے سات سال قید میں گزارے، معاشرہ اس انصاف کی وجہ سے قائم ہے جو مل رہا ہے، تاخیر سے انصاف ملا پھر بھی ہم شکر ادا کرتے ہیں، اگر عدلیہ موجود نہ ہو تو معاشرہ افراتفری کا شکار ہو جائے۔
تین سال سے روا رکھے جانے والا ظلم اب مٹے گارانا ثناء اللہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
