ہومبریکنگ نیوزپارٹی چھوڑنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے،عمران خان کو نہیں چھوڑوں گی:مسرت جمشید چیمہ

پارٹی چھوڑنے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے،عمران خان کو نہیں چھوڑوں گی:مسرت جمشید چیمہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔فیملی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ان پر پارٹی چھوڑنے کے لیے شدید دبا ڈالا جارہا ہے تاہم وہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔فیملی ذرائع نے بتایا کہ جیل میں جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو علیحدہ بیرکوں میں رکھا گیا ہے جبکہ دونوں کو ملاقات بھی نہیں کرنے دی جارہی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں اور پارٹی کا ساتھ نبھاں گی جبکہ جمشید اقبال چیمہ جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے اور خود ہی مقف دیں گے۔واضح رہے کہ جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز عدالتی حکم پر اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر کے ایم پی او کے تحت 15 دن کے لیے نظر بند کردیا گیا ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیا۔ ایک روز قبل مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے وکیل نے دعوی کیا تھا کہ دونوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم مسرت جمشید چیمہ کے بیان کے بعد وکیل کا دعوی ہوا میں اڑ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔