اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہے ہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائیگا،امید ہے موجودہ صورتحال سے بھی ڈیل کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسے گزرہا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھا،اوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے،ہماری معیشت تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نے مل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔
انہوں نے کہاچینی بینکوں نے2ارب ڈالرہمیں واپس کردیئے،اورہم نے ساڑھے5ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کیے،آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیے تھی،ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہے ہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائیگا،امید ہے مو جودہ صورتحال سے بھی ڈیل کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے ہماری ٹیم نے کام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کریگا،امیدہیموجودہ صورتحال سے بھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا۔
