ہومبریکنگ نیوزخدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا

خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا

لاہور:خدیجہ شاہ کو پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا۔
جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک انصاف کی رہنما کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے خدیجہ شاہ کو کمرہ عدالت میں شوہر سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
عدالت میں پولیس نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوانے کی استدعا کردی۔
گزشتہ روز خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔