مودی سرکار کا پاکستان کو بدنام کرنے کا ایک اور بھیانک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔
باوثوق ذرائع نے اطلاع دی ہے کے انڈین انٹیلی جنس ایجنسیز نے جی ٹوئنٹی اجلاس کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے حریت پسندوں سے منسوب ایک فالس فلیگ حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے، تاہم مودی سرکار بھیانک منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جی 20 اجلاس میں بری طرح ناکامی پر مودی سرکار نے سازش تیار کیا ہے کہ حریت پسندوں سے منسوب ایک فالس فلیگ حملہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حملہ ڈبل ایجنٹ خریت پسندوں کو اکسانے کے بعد کیا جانا تھا، اور ایجنٹ کو جی 20 سمٹ پر حملے کیلئے سہولت فراہم کی گئی۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حملے کے فوری بعد ان حملہ آوروں کو بھی مار دیا جائیگا، اور ان سے برآمد ہونے والا جعلی شناخت کارڈ اور جعلی پاکستانی اسلحہ دکھا کر ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے گا۔
مودی سرکار کا پاکستان کو بدنام کرنے کا منصوبہ بے نقاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
