اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کوجاری شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کردی۔
تحریک انصاف کو30مئی تک شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کروانے شواہد اورگواہوں کو پیش کرنے کے لیے وقت مانگا تھا ،
ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر تحریری جواب دینے کی ضرورت نہیں۔
ہومبریکنگ نیوزفارن فنڈنگ کیس؛پی ٹی آئی کوجاری شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگنے کی درخواست مسترد
فارن فنڈنگ کیس؛پی ٹی آئی کوجاری شو کاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگنے کی درخواست مسترد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
