ہومتازہ تریناسپین کا شہر بار سلونا بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

اسپین کا شہر بار سلونا بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پر جلا وگھیراو پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجا سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا۔
اسپین کا شہر بارسلونا بھی پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، شہدا کی بے حرمتی، فوجی تنصیبات پرجلاوگھیراو پر اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجا سڑکوں پر آکر غم و غصے کا اظہار کیا۔
سمندر پار محب وطن پاکستانیوں نے بارسلونا میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا اہتمام کیا ، ریلی کا اہتمام ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کی جانب سے کیا گیا۔
ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے، شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے ہر قربانی دیں گے، پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، کوئی شخص یا جماعت کراس کرے گی تو پیچھا کریں گے۔
ریلی کیشرکا نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، ہماری امیدوں کا مرکز صرف پاکستان ہے، ہم اس کی بقا کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شرکا نے مطالبہ کیا کہ شر پسندوں کیخلاف کڑی سے کڑی اور سخت کارروائی کی جائے اور شہداکی یادگاروں سمیت دیگر اشیا کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔