ہومبریکنگ نیوزنیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال

نیب اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال

اسلام آباد:چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیور (نیب)اس وقت اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے۔
نیب کی جانب سے ملزم کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کیاکانٹس میں کتنی رقم ہے جو فریزکرنی ہے؟ نیب پراسیکوٹر نے جواب دیا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بینک اکانٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر کے جواب پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے، نیب صرف 48 ہزار کے پیچھے پڑا ہوا ہے 48 کروڑ ہوتے توبات بھی تھی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نیب فیر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست دار نہیں کرنی چاہیے تھی۔ عدالت کیبرہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔