کراچی:اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
امریکی کرنسی 44 پیسے اضافے کے ساتھ 287 روپے کے ریٹ پر پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو کر 306 روپے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوا۔
دیگر کرنسی میں اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 332 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 383 روپے کا ہوگیا۔
اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 84.60 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 70 پیسے اضافے سے 82.20 روپے پر آ گیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
