اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کو جیل میں اہل خانہ سے ملاقات اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما کی وکیل آمنی علی عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ جیل میں اسد عمر کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس لئے انہیں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔
آمنہ علی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اہل خانہ کے ساتھ ملنے کی بھی اجازت دی جائے۔
عدالت نے اسد عمر کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کو پی ٹی آئی کارکنوں کے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اسد عمر کو جیل میں بڑی سہولت مل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
