ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری رہا ہوتے ہی پھر گرفتار،پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری رہا ہوتے ہی پھر گرفتار،پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔جیل انتظامیہ کے مطابق رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔

وکیل شیریں مزاری انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لیکرگئی، انہیں کہاں لیکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔ خیال رہے کہ شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جاری کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔