ہومکھیلپاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 29برس کے ہوگئے

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 29برس کے ہوگئے

لاہور،پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر 29ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے محمد عامر پنجاب کے شہر گوجر خان کی تحصیل چنگا بنگیال میں 13 اپریل 1992 کو پیدا ہوئے۔اپنے کیریئر کا آغاز سال 2009 میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں کیا جبکہ 2009 میں ہی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈبیو کیا۔ فاسٹ بولر کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم کئی اہم میچز میں فتح یاب بھی ہوئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ بولر محمد عامر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے محمد عامر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہیپی برتھ ڈے بابو۔نے اپنے پیغام میں دعائیہ کلمات بھی لکھے۔ جس کے جواب میں عامر نے سرفراز احمد کو بابو کہہ کر ہی مخاطب کیا اور شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے عامر کو ایک بہترین تصویر کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی، جسے عامر نے خود بھی بہت پسند کیا۔آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی 147 میچز میں نمائندگی کرنے والے محمد عامر کو 29 ویں سالگرہ مبارک ہو۔آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں بھی محمد عامر کی پرفارمنس کو سراہا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں محمد عامر نے یہ کہتے ہوئے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی کہ وہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ ذہنی دبا میں کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔