ہومبریکنگ نیوزجناح ہا ئو س حملہ، عمران خان ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے

جناح ہا ئو س حملہ، عمران خان ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان جناح ہاس پر حملے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دفاع میں سامنے آگئے اور انہوں نے ویڈیو شیئر کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور اپنی بہنوں کی دو ویڈیوز شیئرکیں۔جس میں مرکزی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمران خان کی ہمشیرہ کی مظاہرین سے گفتگو کررہی ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہاس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کررہی ہیں، یہ سب حکومت اور ہینڈلرز کیجانب سے ایک منصوبے تحت کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جناح ہاس سمیت دیگر اہم مقامات پر حملوں کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا کر اس آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈان میں شدت لانا تھا، جس کے ذریعے مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں ڈالا جاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔