ہومبریکنگ نیوز‏لاہور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

‏لاہور ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

لاہور: ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت پر درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار بشری بی بی کے پیش نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے باعث بشری بی بی ہائی کورٹ پیش نہیں ہوسکیں، عدالت کچھ دیر مہلت فراہم کرے۔
عدالت نیوکیل کی استدعا پر سوا دوبجے تک پیش ہونے کا وقت دیا، جسٹس شہباز رضوی کا کہنا تھا کہ دو بجیکر 16 منٹ پر درخواست ضمانت مسترد کر دوں گا۔
عدالت کے دیے گئے وقت کے 10 منٹ بعد بشری بی بی عدالت کے سامنے پیش ہوگئیں، اس موقع پر عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
عدالت نے 23 مئی تک بشری بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔