اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی اپیل کی سماعت آئندہ ہفتے منگل تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ کا حصہ تھے۔
عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت فریقین ، پنجاب اور خیبر پختون خوا کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات بحال کرنے کی تجویز دیدی۔
پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر ہونے والی نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے صرف آئین نہیں حالات کو بھی دیکھنا ہے۔
سیکریٹری سپریم کورٹ بارعدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری بارکا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار اوروکلا عدالت کے ساتھ ہیں۔ عدلیہ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریماکس دیے کہ الیکشن کمیشن کا موقف تھا، وسائل دیں انتخابات کرادیں گے مگر اب الیکشن کمیشن نے پنڈوراباکس کھول دیا ہے، الیکشن کمیشن نے پہلے یہ مقف اپنایا ہی نہیں تھا۔ جونکات پہلے نہیں اٹھائے کیا وہ اب اٹھائے جاسکتے ہیں۔ مناسب ہوگایہ نکات کسی اور کواٹھانے دیں۔ الیکشن کمیشن کی درخواست میں اچھے نکات ہیں۔
چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ وفاقی حکومت یہ نکتہ اٹھاسکتی تھی لیکن نظرثانی دائرہی نہیں کی،عدالتی دائرہ اختیارکانکتہ بھی الیکشن کمیشن نے نہیں اٹھایاتھا۔
یاد رہے کہ 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پردائر ہونے والی نظرثانی درخواست پرسماعت 15 مئی یعنی اس وقت ہوگی جب اس پرعملدرآمد بھی ممکن نہیں ہوگا۔عدالتی رولز کیمطابق نظرثانی درخواست کا دائرہ کارمحدود ہونے کی وجہ سے منظوری کے امکانات کم جبکہ خارج ہونے کے زیادہ ہیں۔
درخواست کی منظوری کی صورت میں حکومت پرفنڈزاورسکیورٹی کی عدم فراہمی پرتوہین عدالت کی لٹکتی تلوارہٹ جائے گی۔ درخواست خارج ہوئی تو بھی وقت گزرنے کی وجہ سے انتخابات گزشتہ تاریخ پر نہیں ہوسکیں گے۔
محدود دائرہکاروالی نظرثانی درخواست پر سماعت انتخابات کیلئے دی گئی تاریخ کے بھی ایک دن بعد مقرر کی گئی ہے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
عام انتخابات 14 مئی کو کرانے کے حکم پر نظرِ ثانی کی اپیل، سماعت ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
