کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی کو جیکب آباد کی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی 30 روز کے لیینظر بند ہیں اور ان کی کسٹڈی جیکب آبادجیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کیلیے اکسانے کا الزام ہے۔
محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ علی زیدی کو آئی جی سندھ کی سفارش پر نظر بند کیا گیا ہے۔
علی زیدی ایک ماہ کیلئے نظر بند، جیکب آباد جیل منتقل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
