ہومپاکستانچودھری شجاعت کا فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

چودھری شجاعت کا فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان

لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو)اور جناح ہاوس پر حملہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہار ق لیگ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر صدر چوہدری سرور اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔سابق وزیراعظم نے دوران اجلاس ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلیے ریلی 17 مئی کو دن 3 بجے مسلم لیگ ہاوس سے لاہور پریس کلب تک نکلی جائے گی۔چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے جی ایچ کیو اور جناح ہاوس پر حملہ کیا۔ اس گھناونے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ نجی اور دفاعی املاک پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔چوہدری شافع حسین نے دوران اجلاس کہا کہ دفاعی املاک پر حملہ کرنے والے پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔