ہومپاکستانپیپلزپارٹی آج بھرپورطریقے سے احتجاج میں شرکت کریگی، نیئر بخاری

پیپلزپارٹی آج بھرپورطریقے سے احتجاج میں شرکت کریگی، نیئر بخاری

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ وہ آج سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گی ،پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا کہ لارجر بنچ بنایا جائے ،عوامی حقوق کو سلب کرنے والوں کا عدلیہ نے ساتھ دیا ائین اور قانون کی بالادستی کے لئے منصب چاہیںیں اج عدلیہ پسند اور ناپسند کا فیصلہ کر رہے ہیں،سوال پوچھتے ہیں عدلیہ سے کہ وہ کیا وجوہات تھی کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا،پی ٹی آئی کے لوگوں نے اپنی لیڈرشپ کے کہنے پر سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ،آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کاروائی ہونے چاہیے،سپریم کورٹ کے بس میں نہیں تھا کہ ان کو تاحیات وزیراعظم ڈکلیئر کر دیتے ،عاشقی جیت گی قانون ہار گیا ایگزیکٹو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کی مہمان نوازی کا بل چیف جسٹس کو بھیجا جائے وہ بل ادا کریں

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری ،پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی اور پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نزیر ڈھوکی اور راجہ نور الہی بھی موجود تھے نئیر حسین بخاری نے کہا کہ پی پی پی کل پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ میں شرکت کرے گی پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ عہدیدار،لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گیملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا زمہ دار عمران خان اور اسکی جماعت ییسیاسی اور معاشی عدم اعتماد کی زمہ داری عمران خان کی ہےآج قیاس میں عدلیہ کا بھی کردار ہے پیپلزپارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا کہ لارجر بنچ بنایا جائے ہم سمجھے ہیں کہ چار تین کا فیصلہ ہیچیف جسٹس تین دو کا فیصلہ سمجھ کر عملدرآمد کرنا چاہتے ہیں ہم عدلیہ کو اسکا ماضی یاد کرانا چاہتا ہیعوامی حقوق کو سلب کرنے والوں کا عدلیہ نے ساتھ دیا ائین اور قانون کی بالادستی کے لئے منصب چائیںاج عدلیہ پسند اور ناپسند کا فیصلہ کر رہے ہیں پیپلز پارٹی عدلیہ کو باور کروائے گی کہ اپ منصب بنیں کھبی کسی سول حج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا عمران خان کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا تب وہ ملزم تھا جب تک الزام ہو وہ ملزم ہوتا ہے میں سوال پوچھتا ہو عدلیہ سے کہ وہ کیا وجوہات تھی کہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا انہوں نے کہا کہ ججز اپنے فیصلے کے زریعے بولتے ہیں ریمارکس سے میسج نہیں دیتے ہم عدلیہ کو یاد کروانا چاہتے ہیں کہ اپ کے فیصلے ائین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوا میں آڑ جائے گا

ایک سوال کے جواب میں نئیر حسین بخاری نے کہا کہ آرمی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کاروائی ہونے چاہیے پارلیمنٹ نے عدلیہ کو پیغام دیا مگر عدلیہ سمجھ نہیں رہی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار اور ترمیم کرنے کا اختیار ہے ریاست اپنے اختیار منتخب نمائندوں کے زریعے استمال کرے گی آئیں اور قانون منتخب نمائندوں نے بنایا کسی حج اور جرنیل نے نہیں بنایا ووٹ کی پرچی لیکر آئیں پھر ہم قبول کریں گے پیپلزپارٹی عدالتی کاروائی اور الیکشن کا کھبی بائیکاٹ نہیں کیا نئیر حسین بخاری نے کہا کہ میں ایگیٹو سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان کی مہمان نوازی کا بل چیف جسٹس کو بھیجا جائے وہ بل ادا کریں،پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چند سال قبل آج میثاقِ جمہوریت پر بے نظیر بھٹو اور نوازشریف نے دستخط کیے میثاق جمہوریت کی بہت ساری شقوں ہر عملدرآمد ہوا میثاق جمہوریت کی چند شقوں پر عمل درآمد وقت کی ضرورت ہیکل پیپلز پارٹی پر امن مارچ میں شرکت کرے گی دفعہ 144 کے نفاد کو ختم کیا جائے ہم نے ماضی میں لانگ مارچ کے دوران ایک گملہ بھی نہیں توڑا سرکاری اور فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا پی ٹی آئی نے ایک اپنی لیڈرشپ کے کہنے پر سرکارہ اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں واحد شخص ہیں کہ ریمانڈ کے دوران ان کو ریلیف دیا گیا سپریم کورٹ کے بس میں نہیں تھا کہ ان کو تاحیات وزیراعظم ڈکلیئر کر دیتے عاشقی جیت گی قانون ہار گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔