ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کے ایک اور رہنما گرفتار

تحریک انصاف کے ایک اور رہنما گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور رہنما جمال اکبر انصاری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری کو رات گئے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

پولیس کی ٹیم نے پی ٹی آئی رہنما جمال اکبر ناصر کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کے گرفتار کیا، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔