لاہور(سب نیوز)گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن نےکوڈ آف کریمنل پروسیجر اورپنجاب ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے2آرڈنینس جاری کردیے۔ہنگامی حالات میں دفعہ 144کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتاتھا۔قانونی پیچدگی کے باعث ہنگامی حالات میں کیس کابینہ کوفوری ریفر کرنا ممکن نہیں تھا۔
آرڈیننس کےاجراءسےدفعہ144 کےنفاذمیں قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔آرڈیننس سے ڈی سی یا دوسرا افسر سیکشن 144کے حوالے سے احکامات جاری کرسکے گا۔پیمرا آرڈیننس 2023 سے سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کوفوری طور پر برخاست کیاجاسکے گا
