ہومپاکستانسابق وفاقی وزیر اسد عمر سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

سابق وفاقی وزیر اسد عمر سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر سے سینئر قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران اسد عمر کی رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر سے ملنے کے بعد بابر اعوان عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک لاہور روانہ ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔