راولپنڈی (سب نیوز)جی ایچ کیو گیٹ پر حملے اور توڑ پھوڑ کا معاملہ ،راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا ،ملزم کو تھانہ سٹی پولیس نے سوشل میڈیا پر اپلوڈویڈیوز سے شناخت کر کے گرفتار کیا،ملزم ادریس راولپنڈی کے سرکاری ادارے کا ملازم ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم جی ایچ کیو گیٹ پر حملے میں ملوث ہے،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ آر اے بازار کے حوالے کردیا،جی ایچ کیو پر حملے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے ،مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی نامزد ملزم ہے۔
