میاں عابدساقی ایڈووکیٹ،چوہدری قمرجاویدگجر سمیت دیگر کی تقریب میں شرکت ، پرتپاک استقبال
ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کیا اورکرتارہونگا،چوہدری قمرجاوید کاتقریب سے خطاب
پنڈی بھٹیاں (آئی پی ایس ) پنڈی بھٹیاں ہائی سکول کے گراؤنڈپر کچھ سال پہلے ایک طاقتورادارے نے قبضہ کرلیا تھا اورگراؤنڈکی جگہ پر فصل کاشت کرلی جس کی وجہ سے سکول انتظامیہ پریشان ہوگی کیونکہ بچوں کے کھیلنے کی اورکوئی جگہ نہ تھی ،کسی شہری اورمقامی سیاست دان نے اس کا نوٹس نہیں لیا جس بعدہیڈماسڑمظہرگجرنے سول کورٹ میں دعوہ دائرکیا اس کے بعد رائے زمان وہاں آکر ہیڈماسٹر تعینات ہوئے اوربڑی جرت اوربہادر سے مضبوط ادارے کا مقابلہ کیااور چوہدری قمرجاویدگجر سے رابط کیا گیا جس کے بعد ایک خط آرمی چیف کوبھی لکھا گیااورہائی کورٹ میں ایک رٹ دائر کی قمرجاویدبنام پنجاپ حکومت قمر۔جاویدگجرنے اپنے ساتھ ایڈووکیٹ کے لیے میاں عابدساقی کی خدمات حاصل کی۔ ہائی کورٹ نے دونوں پارٹیوں کوسننے کے بعد فیصلہ قمرجایدگجرکے حق میں کیا ۔سکول انتظامیہ نے زمین کی واپسی کی خوشی میں میاں عابدساقی ایڈووکیٹ، ممبرپاکستان بارکونسل اورچوہدری قمرجاویدگجر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان کوسکول میں دعوت دی ،پھول نچھاورکیے اوردونوں قانون دانوں کاشکریہ اداکیا ۔اس موقع پرچوہدری قمرجاوید نے کہاہے کہ میں نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کیاہے اورکرتارہونگا اورمیرادل عوام اورہرادارے کے کے لیے دھڑکتاہے۔ اس موقعہ پر رائے زمان چوہدری، علی عمارگجرایڈووکیٹ، اکرم بالاایڈووکیٹ، رائے منشاکھرل ایڈووکیٹ ، ظہیرکھلوترایڈووکیٹ، احتشام ناصرایڈووکیٹ، محمدشفیق عمربھٹی ایڈووکیٹ نائب صدرپنڈی بھٹیاں بارکونس اورسکول انتظامیہ بھی موجود تھی۔



