Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینعمران خان کی لاہور میں غیر موجودگی میں سازشیوں کی ایک اور واردات

عمران خان کی لاہور میں غیر موجودگی میں سازشیوں کی ایک اور واردات

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں غیر موجودگی میں سازشیوں کی ایک اور واردات ،لاہور ہائی کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا آرڈر پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت نے ہوا میں اڑا دیا۔عدالت نے جمعے والے دن زمان پارک میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیا تھا،آج چونکہ عمران خان لاہور میں موجود ہی نہیں تو بہانہ بنانے کے لیے آج 3 بجے زمان پارک آنے کا نوٹس نکال دیا ۔پنجاب کی غیرقانونی کٹھ پتلی نگران حکومت اور پنجاب پولیس کی جانب سے جاری نوٹس عدالتی حکم کی کھلم کھلا توہین ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے دوران نگران حکومت اور پنجاب پولیس نے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

www

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔