ہومپاکستانبنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی،سانپ گینگ کاسرغنہ4 کارندوں سمیت گرفتار، 40 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی،سانپ گینگ کاسرغنہ4 کارندوں سمیت گرفتار، 40 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

سلام آباد(آئی پی ایس ) ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی ،انتہائی خطرناک بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 4 کارندے گرفتار، ڈکیت گروہ نے سانپ کے نام سے گینگ بنا رکھا تھا ،ڈکیت گروہ کے گرفتار کارندوں میں سرغنہ ویسم عرف سانپ،محمد الیاس،عدنان احمد،عابد علی شامل ہیں ڈکیت گروہ کے قبضہ سے 13 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات ،نقدی، موبائلز فون،اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ و دیگر قیمتی اشیا برآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ابتداہء تفتیش کے دوران ملزمان نے 40 وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ،سنسنی خیز انکشافات کی توقعات، کارروائی اے ایس پی حیدر علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ ٹیپو سلطان معہ جوانوں نے کی، ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔