اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحج توکوٹہ تو دستیاب لیکن حج کرنیوالے کم پڑگئے۔ حکومت نے استعمال نہ کیا جانے والے حج کوٹہ کی سعودی عرب کو واپسی پرغور شروع کردیا۔ وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے سعودی عرب کی جانب سے استعمال نہ کیا جانے والے حج کوٹہ کی واپسی پرغورکیا جارہا ہے۔حج کوٹہ کی واپسی کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ درخواستوں کی کم وصولی پرسرکاری حج کوٹہ پرائیویٹ آپریٹرزکو دینے پربھی غورکیاگیا۔پرائیویٹ حج آپریٹرزکو اضافی کوٹہ دینے پروہ مارکیٹ سے ڈالرزلیں گے۔
حکومت کا اضافی حج کوٹہ کی سعودی عرب کو واپسی پرغور شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
