ہومتازہ ترینسی ڈی اے میں جونئیر آفیسر کو سینئرکا باس بنانے پر بلڈنگ کنٹرول کے ڈائریکٹرز کا اظہار ناراضگی ،، مراسلہ سب نیوز پر

سی ڈی اے میں جونئیر آفیسر کو سینئرکا باس بنانے پر بلڈنگ کنٹرول کے ڈائریکٹرز کا اظہار ناراضگی ،، مراسلہ سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے میں ڈیپوٹیشنز پر آئے آفیسران کی بھرمار کی وجہ سے تعیناتی ایک معمہ بن چکی ،، تیرہ اپریل کو سی ڈی اے میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی ہوا چلی تو گریڈ اٹھارہ کے آفیسر عمر رندھاوا کو بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا ڈپٹی ڈی جی بنا دیا گیا جبکہ بلڈنگ کنٹرول کے ڈائریکٹرز 19 اسکیل کے آفیسران ہیں اس پر متعلقہ ڈائریکٹرز نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ممبر پلاننگ کو مراسلہ لکھا جس میں اس پوسٹنگ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نان ٹیکنکل اور جونئیر آفیسر کو ڈی ڈی جی لگانے سے انیس گریڈ کے آفسران کی ہتک کی گئی ہے جبکہ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول نے بھی لینڈنگ میں پوسٹنگ سے معذرت کر لی ہے۔

cda page 0001 scaled

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔