اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہوکی حدود میں سعودیہ پلٹ شہری سے 14 ہزارریال لوٹ لئے گئے۔
متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ابتدائی بیان میں متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے واردات خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکوپاسپورٹ، گھڑی ، موبائل فون بھی لے گئے، بچوں کے لئے عید کا سامان لایا تھا، ڈاکووہ بھی لے گئے، ڈاکووں نے پولیس اہلکار بن کر تلاشی کیلئے روکا، ایک ڈاکو کے ہاتھ میں وائرلیس سیٹ بھی تھا۔
اسلام آباد: 13 سال بعد وطن واپس آنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
