ہومتازہ ترینحوثیوں کا دوسرے روز بھی سعودی عرب پر پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

حوثیوں کا دوسرے روز بھی سعودی عرب پر پروجیکٹائل حملہ، 2 افراد زخمی

ریاض (سب نیوز)حوثیوں نے دوسرے روز بھی سعودی عرب پر پروجیکٹائل حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جازان ریجن میں پروجیکٹائل گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے،الطوال گورنریٹ دھماکوں سے گونج اٹھا

حملے کے نتیجے میں ایک مسجد اور کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔سعودی محکمہ شہری دفاع نے کہاکہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،گزشتہ روز بھی سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیرخارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،برطانوی وزیرخارجہ کاکہنا تھاسعودی عرب کو اپنی حفاظت اور دفاع کا حق حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔