ڈبلن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا حوثی امریکا کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے،سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں،سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔
مزیدکہاکہ ایران کیساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعدختم ہوجائے گی،جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گرجائیں گی،آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے،غزہ میں جنگ ختم کردی گئی ہے،امن عمل آگے بڑھ رہا ہے اور امریکا مکمل مدد فراہم کررہا ہے۔دوسری جانب امریکا نے یمن کی صورتحال پرخطے کے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور اس کے حواریوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
