اسلام آباد: قومی اسمبلی کا ان کیمرہ اجلاس شروع ہو گیا جس کی صدارت سپیکر راجا پرویز اشرف کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے،اعلی عسکری حکام بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
آرمی چیف قومی سلامتی کے انور پر خصوصی اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلی عسکری حکام قومی سلامتی سے متعلق خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے قومی اسمبلی ہال میں پہنچ گئے
وزیراعظم، عسکری قیادت، وزرا اور صوبائی وزرائے اعلی، آئی جیز بھی شریک ہیں،
اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی
ذرائع کے مطابق عسکری حکام ملک کی مجموعی امن و امان، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے،
اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائیگی،
اعلی عسکری حکام داخلی سلامتی سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں،
ڈی جی ملٹری آپریشنز امن و امان اور وزیرستان میں انسداد دہشتگردی کے آپریشن سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔
آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی ایوان میں موجود
ڈی جی ایم او کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی بریفنگ دیں گے، ذرائع
عسکری قیادت داخلی و قومی سلامتی سے متعلق اراکین کے سوالوں کے جواب بھی دے گی، ذرائع
قومی اسمبلی کی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت شریک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
