اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی نااہلی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم ہو یا پاکستان کا، عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے، وزیر اعظم آزاد کشمیر عدالت سے معافی مانگیں امید ہے انھیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا،فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں گے۔
واضح رہے آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا۔
آزادکشمیر ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں سزا سنائی، وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی۔
عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ، تنویر الیاس عدالت سے معافی مانگیں ،فواد چودھری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
