ہومتازہ ترینروپے کی بے قدری، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

روپے کی بے قدری، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

کراچی:پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹربینک مارکیٹ میں 91 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے مہنگا ہوکر 288 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 295 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے، ترسیلات زر میں کمی اور حج پر طلب میں اضافے سے بھی ڈالر مہنگا ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔